• news

کل پاکستان موسیقی کانفرنس ‘ممتاز طافو آج الحمراءمیںفن کا مظاہرہ کریں گے

لاہور (کلچرل رپورٹر) معروف موسیقار استاد طافو خاں کے پوتے اور معروف گٹارسٹ سجاد طافو کے بیٹے ممتاز طافو آج 17 اکتوبر کو الحمرا ہال میں ستار بجائیں گے۔ ممتاز طافو نے بتایا کہ میں طافو خاندان کا پہلا بچہ ہوں جس نے ستار بجانے میں مہارت حاصل کی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ میں کُل پاکستان موسیقی کانفرنس کے زیراہتمام ہونے والی محفل موسیقی میں ستار پر راگ بھاگیشری پیش کروں گا۔ انہوں ن ےبتایا کہ میں نے معروف ستار نواز استاد شریف خاں پونچھ والے کے بیٹے استاد سلیم خاں سے ستار کی تربیت حاصل کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن