ٹی ٹونٹی چیمپئنز لیگ: سڈنی سکسرز نے یارکشائر‘ لائنز نے چنائی سپر کنگز کو ہرا دیا
کیپ ٹا¶ن (نوائے وقت رپورٹ) جنوبی افریقہ میں جاری ٹی ٹونٹی چیمپئنز لیگ کے میچ میں سڈنی سکسرز نے یارکشائر کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا۔ یارکشائر نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 96 رنز بنائے۔ روٹ 26، جیکوئس 21 اور لیتھ 18 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ 8 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔ مچل سٹارک نے 3، کمیونز اور واٹسن نے دو، دو کھلاڑیوں کو آ¶ٹ کیا۔ 96 رنز کے تعاقب میں سڈنی سکسرز کے بلے بازوں نے یارکشائر کے با¶لرز کو دن میں تارے دکھا دئیے اور ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر 8.5 اوورز میں پورا کر لیا۔ لیمب نے 24 گیندوں پر 43 اور کپتان ہیڈن نے 21 گیندوں پر 41 رنز بنائے۔ سائیڈ بوٹم اور عظیم رفیق نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ ہیڈن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ دوسرے میچ میں چنائی سپر کنگز نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے۔ دھونی 34، پلیسس 25 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ فنگیسو نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ لائنز نے ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ بوڈی نے 46 گیندوں پر 64، مکینزی نے 33 اور سیمنز نے 39 رنز بنائے۔ بولنجر نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔