• news

قومی ٹیم کے تینوں کوچز ڈومیسٹک کرکٹ سے نئے کھلاڑی تلاش کرینگے

لاہور (آئی این پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈیمو واٹمور سمیت باﺅلنگ اور فیلڈنگ کوچز ڈومیسٹک کرکٹ سے نئے کھلاڑی تلاش کریں گے۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی ذکاءاشرف نے قومی ٹیم کے تینوں کوچز کو ہدایت کی ہے کہ وہ مختلف شہروں میں جاری پریذیڈنٹ ٹرافی کے میچز دیکھیں اور نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی اور صلاحیتوں کا بغور مشاہدہ کیا جائے۔ کوچز کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے وہ ایونٹ میں عمدہ کی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی فہرست تیار کرکے سلیکشن کمیٹی کو بھی مہیا کریں تاکہ ٹیم میں نئے خون کو شامل کیا جا سکے۔ کوچز کراچی‘ اسلام آباد‘ راولپنڈی اور دیگر شہروں کے دورے کرکے نئے کھلاڑیوں کے حوالے سے رپورٹ چیئرمین پی سی بی ذکاءاشرف کو پیش کریں گے۔ واضح رہے کہ بھارت کےخلاف سےرےز تک کوچز فارغ ہےں اور معاہدے کے تحت کو چز فارغ اوقات مےں نوجوان کھلاڑےوں کی تلاش اور کوچنگ کے فرائض انجام دےں گے۔

ای پیپر-دی نیشن