پاکستان میں 10 لاکھ بچے پولیو ویکسنیشن سے محروم، عالمی ادارہ صحت کا اظہار تشویش
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ + اے ایف پی) عالمی ادارہ صحت نے 10 لاکھ بچوں کی انسداد پولیو قطروں سے محرومی پر اظہار تشویش کیا ہے۔ پولیو سے محروم بچوں کو قطرے پلانے کے لئے ہنگامی اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے اور 2 روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق پولیو کی 100 فیصد کوریج تک مرض کا خاتمہ ممکن نہیں۔ اے ایف پی کے مطابق بلوچستان او ر قبائلی علاقوں میں آج بھی لوگ پولیو کے خلاف ویکسینیشن کو درست خیال نہیں کرتے اور اسے مغرب کی چال قرار دیتے ہیں۔