• news

مردان میں فائرنگ، اے این پی کے رہنما جبار ہوتی کے بیٹے سمیت 2 جاں بحق

مردان (نوائے وقت رپورٹ) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے این پی کے رہنما جبار ہوتی کے بیٹے عمیر سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔ جبار خان ہوتی کو کچھ عرصہ قبل فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔ نواحی علاقے ماشوکگر پشاور میں شدت پسندوں نے پولیس چوکی پر حملہ کردیا۔ پولیس اور شدت پسندوں میں طویل فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔ جمرود میں سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کرکے 100 کے قریب مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

ای پیپر-دی نیشن