دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی حمائت جاری رکھیں گے:چین‘ دوستی جامع سٹرٹیجک شراکت داری میں بدل گئی : زرداری
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ + اے پی پی+ سپیشل رپورٹ) صدر آصف علی زرداری نے پاکستان چین دوطرفہ تجارت‘ سرمایہ کاری اور دفاعی تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے پر زور دیا اور کہا کہ دونوں ممالک کی آزمودہ دوستی پہلے ہی ایک جامع سٹرٹیجک شراکت داری میں بدل گئی ہے۔ انہوں نے یہ بات چین کی کمیونسٹ پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن لی چنگ چن کے ساتھ ون آن ون اور وفود کی سطح پر ملاقات کے دوران کہی۔ صدر نے کہا کہ پاکستان چین تاریخی تعلقات جو باہمی اعتماد‘ احترام اور تعاون سے جڑے ہوئے ہیں‘ حکومتی سطح سے دونوں ممالک کے عوام کی سطح پر آگئے ہیں۔ حکومت اور عوام اپنے چینی بھائیوں کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں اور باہمی فائدے کے لئے ان تعلقات کی مکمل استعداد کو بروئے کار لانے کے خواہشمند ہیں۔ چین ترقی پذیر ملکوں کے لئے امید کی کرن بن گیا ہے۔ گذشتہ 63 سے زائد برسوں سے چین کی تاریخی ترقی اس کے لیڈروں کی دانشمندی اور اس کے عوام کی بصیرت کا ثبوت تھے۔ پاکستان کو چین کی عظیم کامیابی پر مسرت ہے۔ پاکستان چین دوستی کی جڑیں مشترکہ تاریخ اور ثقافتی ورثے سے جڑی ہوئی ہیں جو وقت کی ہر آزمائش پر پورا اتری ہے۔ ہمارے تعلقات کثیر الجہتی ہیں، دور حاضر میں ان تعلقات کی کوئی مثال نہیں۔ صدر کے ترجمان سینیٹر فرحت اللہ بابر نے بریفنگ میڈ کہا کہ لی چنگ چن نے چین کی اعلیٰ قیادت کے جذبات صدر تک پہنچاتے ہوئے کہا کہ عالمی اور علاقائی سطح پر تبدیلیوں سے قطع نظر پاکستان چین دوستی نہ صرف جاری رہے گی بلکہ مزید مضبوط ہو گی۔ دوطرفہ تعلقات سٹریٹجک شراکت داری میں بدل گئے ہیں جن کو چین انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ چین پاکستان کے ساتھ تعلقات کو سٹریٹجک اور طویل المیعاد نکتہ نظر سے دیکھتا ہے۔ چین کی حکومت اور عوام انتہا پسندی اور عسکریت پسندی کے خلاف پاکستان کی ثابت قدمی سے متاثر ہوئے ہیں۔ چین انتہا پسندی کے خلاف لڑائی میں پاکستان کی جانی اور مالی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور اس لڑائی میں پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔ کمیونسٹ پارٹی کی سنٹرل کمیٹی کے بین الاقوامی شعبے کے وزیر وانگ جیاروئی‘ وزیر تعلیم یوآن گوئیرن ‘ وزیر ثقافت چائی وو‘ وزیر سٹیٹ ایڈمنسٹریشن ریڈیو فلم چائی فن چاﺅ اور وزیر پریس اینڈ پبلی کیشن لیو بین جی کے علاوہ چین کے سفیر لیو جیان اور وفد کے دیگر ارکان لی چن چنگ کے ساتھ تھے۔ وزیر خارجہ حنا ربانی کھر‘ وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ‘ وزیر داخلہ رحمن ملک‘ وزیر قومی ورثہ ثمینہ خالد گھرکی‘ صدر کے سیکرٹری جنرل سلمان فاروقی‘ صدر کے ترجمان سینیٹر فرحت اللہ بابر‘ سینیٹر صغریٰ امام‘ صدر کے سیکرٹری ملک آصف حیات‘ سیکرٹری کابینہ نرگس سیٹھی اور سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ صدر زرداری نے کہا اعلیٰ سطح اور عوامی رابطوں میں اضافے سے موجودہ تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔ گذشتہ چار برسوں میں پاکستان سے چین کے لئے اعلیٰ سطح کے 16 دورے ہوئے ہیں، یہ دورے ایک طرف چین کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور دوسری طرف چین کے تجربے سے استفادے کے لئے پاکستان کی گہری دلچسپی کی عکاسی کرتے ہیں۔ صدر نے سٹرٹیکجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ پاکستان کے لئے چین کی حمایت اور تعاون کو سراہتے ہوئے صدر نے کہا کہ پاکستان اپنی علاقائی سالمیت‘ خودمختاری اور آزادی کے لئے چین کی حمایت کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ چینی بھائیوں نے ہمیشہ ہر قدرتی آفت کے دوران اپنے پاکستانی بھائیوں کا ساتھ دیا ہے۔ ہم اپنی سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے چین کی گرانقدر امداد کے انتہائی معترف ہیں۔ پاکستان زیادہ سے زیادہ ممکنہ حد تک چین کے ساتھ اپنے تجارتی تعلقات بڑھانے کا خواہشمند ہے، یہ بات انتہائی اطمینان کا باعث ہے کہ ہمارے اقتصادی اور تجارتی تعلقات آگے بڑھ رہے ہیں۔ دونوں ممالک کو تجارتی وفود کے تبادلوں کو فروغ دینے کے ذریعے مکمل تجارتی استعداد کو بروئے کار لانے کے لئے کوششیں تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ لی چنگ چن نے کہا کہ چین اچھی ساکھ کی حامل کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرے گا۔ صدر نے کہا پاکستان افغانستان میں مفاہمت کے عمل کی حمایت جاری رکھے گا۔ پاکستان، چین، افغانستان سہ فریقی مذاکرات کے اہم میکنزم ہے، لی چنگ چن نے امریکہ‘ بھارت‘ افغانستان اور دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کو اس سال کے آخر میں چین کے دورہ کی دعوت دی۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہنچنے کے موقع پر اےک بےان مےں لی چنگ نے کہا کہ پاکستان اور چےن ٹھوس ترقی کے شراکت دار ہےں، باہمی تعاون دونوں ملکوں کے بنےادی مفادات کے مطابق ہےں اور اس سے علاقائی امن، استحکام اور ترقی مےں مدد ملی ہے۔ چےن کی عوامی سےاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی) کی خارجہ امور کمےٹی کے چےئرمےن ژا¶ شی زنگ نے کہا ہے کہ چےن دہشت گردی کےخلاف جنگ اور علاقے مےں امن و استحکام کو ےقےنی بنانے کےلئے پاکستان کی قربانےوں کی قدر کرتا ہے، پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں مےں تعاون جاری رہے گا۔ پاکستان کے قائم مقام چےف ظہور احمد سے بیجنگ میں ملاقات کے دوران بات چےت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ رواں ماہ کے آخر مےں پاکستان کا دورہ کرےں گے۔