• news

کرپشن کیخلاف جنگ جاری رہے گی‘ رچرڈسن....2017ءسے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ شروع کرنیکا اعلان

لندن (نوائے وقت رپورٹ) دی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن نے کہا ہے کہ کرپشن کیخلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔ کرپشن کے خاتمہ کیلئے گرا¶نڈز نہیں، آفیشلز اور کھلاڑیوں کو آگاہی دینا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جنگ ہے جو ہم لڑ رہے ہیں۔ ہمارے اینٹی کرپشن یونٹ نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ کھلاڑی کرپشن سے دور رہیں۔ وہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تقریب رونمائی سے خطاب کر رہے تھے۔ بدقسمتی یہی ہے کہ کرپشن سے متعلق ہر کوئی مشکوک ہو گیا ہے اس میں ہر کوئی ملوث ہو سکتا ہے خواہ گراونڈ مین ہو۔ ہمارا اینٹی کرپشن یونٹ بخوبی جانتا ہے کہ اسے کیا کرنا ہے؟ بھارتی ٹی وی کی رپورٹ پر 6 جنوبی ایشیائی امپائروں کو معطل کر دیا گیا۔ 5 بھارتی کھلاڑیوں کو بھی معطل کیا گیا جن پر انڈین پریمیئر لیگ میں میچ فکسنگ کے الزامات تھے۔ سری لنکا اور بنگلہ دیش میں ٹی ٹورنامنٹ میں بھی سکینڈل سامنے آئے ہیں۔ چیمپئنز ٹرافی میں دنیا کی 8 بہترین ٹیمیں شرکت کریں گی۔ 2017ءسے نئی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ شروع کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ شیڈول کا حصہ ہے۔ اگر کہیں تحفظات کا اظہار ہوا تو شیڈول میں ردوبدل کیا جا سکتا ہے۔ ہمارے پاس کرکٹ کے تین فارمیٹس ہیں۔ تینوں کا ایک ایک بڑا ایونٹ منعقد کیا جائے گا۔ 50 اوور کا ورلڈکپ ہوتا ہے اس لئے چیمپئنز ٹرافی کی ضرورت نہیں رہے گی۔ 2017ءمیں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ہو گی جو پہلی بار گلوبل سطح پر منعقد ہوگی۔ چیمپئنز ٹرافی آئندہ سال ایشیز سیریز سے قبل ہو گی اور 18 دن جاری رہے گی۔ میچز کارڈف، اوول اور ایڈیجبسٹن میں ہونگے جبکہ فائنل 23 جون کو کھیلا جائیگا۔

ای پیپر-دی نیشن