• news

بارش نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو ٹی ٹونٹی چیمپئنز لیگ سے باہر کر دیا


ڈربن (اے پی پی+ نوائے وقت رپورٹ) چیمپئنز لیگ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں ٹائٹنز نے آکلینڈ ایسز کو 59 رنز سے ہرا دیا۔ آکلینڈ کی ٹیم 172 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 18.1 اوورز میں 113 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ ٹائٹنز کی جانب سے جیکس روڈلف 63 رنز بنا کر نمایاں رہے، فرحان بہاردین 48 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ بدھ کو کھیلے گئے میچ میں ٹائٹنز کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے۔ جیکس روڈلف 63 رنز بنا کر نمایاں رہے، فرحان بہاردین 48 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ آکلینڈ کی طرف سے کائل ملز، اظہرمحمود اور مائیکل بیٹس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں آکلینڈ ایسز کا کوئی بھی بلے باز ٹائٹنز کے باﺅلرز کے سامنے جم کر نہ کھیل سکا اور اس کی وکٹیں یکے بعد دیگرے گرتیں گئیں اور پوری ٹیم 18.1 اوورز میں 113 رنز پر بنا کر آﺅٹ ہو گئی۔ انارو 23 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔ اظہر محمود 7 اور مارٹن گپٹل 3 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔ ٹائٹنز کی جانب سے ایتھی مبہلاتی اور الفونسو تھامس نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔پرتھ سکارچرز اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان کھیلا گیا میچ بارش کی نذر ہو گیا۔ پرتھ سکارچرز نے 2 وکٹوں پر 91 رنز بنائے تھے کہ بارش شروع ہو گئی۔ دونوں ٹیموں کو دو دو پوائنٹس مل گئے۔

ای پیپر-دی نیشن