سلمیٰ خاتون خواتےن ٹی ٹونٹی ایشیا کپ میں بنگلہ دیشی ٹیم کی قیادت کرینگی
ڈھاکہ (آئی اےن پی) سلمیٰ خاتون خواتےن ٹی ٹونٹی ایشیا کپ میں بنگلہ دیشی ٹیم کی قیادت کریں گی۔ آل راﺅنڈر پانا گوش اور شمیمہ سلطانہ کو بھی ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔ ایونٹ 24 اکتوبر سے چین کے شہر گوانگ ژو میں شروع ہوگا۔ بنگلہ دیشی ٹیم کو ایونٹ میں گروپ بی میں میزبان چین، نیپال اور سری لنکا کے ساتھ رکھا گیا ہے اور وہ 24 اکتوبر کو چین کے خلاف میچ سے مہم کا آغاز کرے گی۔ اعلان کردہ ٹیم میں سلمہ خاتون (کپتان)، شخترہ رحمان (نائب کپتان) شرمین اختر، رومنا احمد، فرزانہ حق، جہنارا عالم، لتا موندل، نذہت توسنیا، خدیجتہ القبری، ریتومونی، سنجیدہ اسلام، للی بشواش، تازیا اختر، پانا گوش اور شمیمہ سلطانہ شامل ہیں۔