اے ٹی پی رینکنگ میں راجر فیڈرر کی ٹاپ پوزیشن برقرار
پےرس (آئی اےن پی) ایسوسی ایشن آف ٹینس پلیئرکی نئی درجہ بندی میں سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر کی ٹاپ پوزیشن برقرار ہے۔ نوواک جکووچ دوسرے اور اینڈی مرے تیسرے نمبر پر ہیں۔اے ٹی پی کی نئی درجہ بندی میں سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر بارہز ار ایک سو پینسٹھ پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔ سربیا کے نوواک جکووچ گیارہ ہزار نو سو ستر پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر، برطانیہ کے اینڈی مرے سات ہزار چھ سو نوے پوائنٹس حاصل کرکے تیسرے نمبر پرہیں۔ ان فٹ ہونے کے سبب ٹینس کورٹس سے باہر سپین کے رافیل نڈال چھ ہزار نو سو پچانویں پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔ نڈال کے ہم وطن ڈیوڈ فیرر پانچ ہزار تین سو ساٹھ پوائنٹس کے ساتھ پانچویں، جمہوریہ چیک کے تھامس برڈیچ چار ہزار آٹھ سو چالیس پوائنٹس کے ساتھ چھٹے اور فرانس کے جوویلفریڈ سونگا چار ہزار آٹھ سو دس پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہیں۔ ارجنٹینا کے یوان مارٹن ڈیل پوٹرو تین ہزار چھ سو ستر پوائنٹس کےساتھ آٹھویں۔سربیا کے جینکو تین ہزار دو سو پینسٹھ پوانٹس کے ساتھ نویں اور ارجنٹینا کے یوان مناکو دوہزار سات سو پچہتر پوائنٹس کے ساتھ دسویں نمبر پر ہیں۔