تحریک انصاف بہاولپور کے رہنماﺅں چودھری ریاض، احمد نواز کی پرویزالٰہی سے ملاقات، ق لیگ میں شمولیت اختیار کرلی
لاہور (خصوصی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف بہاولپور کے رہنماﺅں و سابق ممبران پنجاب اسمبلی چودھری ریاض احمد اور چودھری احمد نواز نے تحریک انصاف چھوڑ کر ق لیگ میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ تحریک انصاف کے دونوں رہنماﺅں نے گذشتہ روز نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور تحریک انصاف چھوڑ کر مسلم لیگ ق میں شامل ہونے اور چودھری شجاعت اور پرویزالٰہی کی قائدانہ صلاحیتوں پر اعتماد کرتے ہوئے کہا چودھری پرویزالٰہی نے صوبہ پنجاب میں تاریخی کام کئے ہیں۔ اس موقع پر راجہ محمد بشارت، ڈاکٹر افضل ایم پی اے، سابق ضلع ناظم بہاولپور خلیل احمد باجوہ، شیخ عبدالرحیم مانجو، چودھری مبشر حسن، شیخ اقبال الرحمن موجود تھے۔