• news

صوبائی محتسب نے لاہور میں ٹریفک سگنلز کی بندش کا ازخود نوٹس لے لیا

لاہور (جاوید یوسف سے) صوبائی محتسب خالد محمود نے چند روز قبل نوائے وقت میں لاہور میں ”ٹریفک سگنلز“ بند رہنے کے حوالہ سے شائع ہونے والی خبر پر ازخود نوٹس لیتے ہوئے ٹیپا، ایل ڈی اے اور ڈی سی او کو حکم دیا ہے کہ وہ ٹریفک سگنلز کے بارے میں تفصیلی رپورٹ پیش کریں۔ محتسب کے پہلے نوٹس کی میعاد 20یوم ہوتی ہے۔ نوائے وقت کی خبر میں کروڑوں روپے مالیت سے لگائے گئے درجوں ٹریفک سگنلز بند رہنے کی نشاندہی کرتے ہوئے بتایا گیا تھا کہ اس سے نہ صرف ٹریفک کی روانی میں خلل پڑتا ہے بلکہ تیز رفتاری اور بے ہنگم ٹریفک کے باعث شہریوں کی زندگیاں بھی خطرے میں پڑ جاتی ہیں خبر میں اس بات کی بھی نشاندہی کی گئی تھی کہ شہر کے بیشتر اہم چوراہوں پر ٹریفک پولیس کا عملہ بھی ضرورت کے مطابق نظر نہیں آتا۔

ای پیپر-دی نیشن