مفتاح الدین پشاور ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس مقرر، خالد مسعود شریعت اپےلٹ بنچ کے ایڈہاک رکن بن گئے
راولپنڈی (وقت نیوز) صدر زرداری نے ڈاکٹر خالد مسعود کو شریعت اپیلٹ بنچ کا ایڈہاک ممبر مقرر کر دیا۔ صدر نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہد نصیر کو احتساب عدالت راولپنڈی کا جج مقرر کر دیا۔ ڈاکٹر خالد کی تقرری آئین کے آرٹیکل 203 ایف کی شق 3 کے تحت کی گئی۔ علاوہ ازیں صدر نے جسٹس مفتاح الدین کو قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ مقرر کردیا۔ جسٹس دوست محمد خان حج کی ادائیگی کیلئے گئے ہیں۔