قائداعظمؒ کا پاکستان یا طالبان کا متحدہ عوامی ریفرنڈم کرائے گی
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم نے ملک کی موجودہ صورتحال پر عیدالاضحی کے بعد عوامی ریفرنڈم کرانے کا اعلان کر دیا۔ رابطہ کمیٹی کے مطابق عوامی ریفرنڈم ملک کے تمام شہروں اور قصبوں میں ہو گا۔ ریفرنڈم کا فیصلہ الطاف کے خیالات کی روشنی میں کیاگیا عوام سے ریفرنڈم میں سوال کیاجائے گا کہ وہ قائداعظمؒ کا پاکستان چاہتے ہیں یا طالبان کا۔ عوامی ریفرنڈم کی تاریخ کا اعلان عیدالاضحی کے بعد کیا جائے گا۔