200 کلو وزن، شیر پنجاب نے چھتروں کا مقابلہ جیت لیا
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) 200 کلو وزنی شیر پنجاب چھترے نے لا ہور میں وزنی چھتروں کا مقا بلہ جیت لیا۔ بختے والا کے رہا ئشی مہر امتیاز کے چھترے شیر پنجاب نے پہلی پو زیشن حا صل کی ہے۔ مالک کا کہنا ہے کہ چھترےشیر پنجاب کی عمر ایک سال ہے جس کا وزن 200 کلو، لمبائی 5 فٹ 5 انچ اور قد 4 فٹ 2 انچ ہے۔ شیر پنجاب چھترے کی روزانہ کی خوراک 10 کلو دہی کی لسی، 10 کلو دودھ ،دیسی گھی ، مربہ ،مکھن اور چارہ ہے ۔