اظہارے رائے کا یہ دہرا معیار
مکرمی! یہ کیسا اظہار آزادی ہے کہ ایک طرف اس کا سہارا لے کر اسلام دشمن فلم بنا کر اور گستاخانہ خاکے شائع کرکے دنیا کے دو ارب مسلمانوں کی دل آزادی اور جذبات کو مجروح کرنے والوں کے خلاف کارروائی سے انکار کر دیا جاتا ہے لیکن دوسری طرف شہزادی کیتھرین کی تصاویر کی اشاعت پر فرانس میں جریدے کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی جبکہ مغرب میں ساحلوں پر غسل کرتے مردوں اور عورتوں کی تصاویر اخبارات و جرائد میں شائع ہونا معمول کی بات ہے۔ شاہی خاندان اور حکومت کے دباﺅ پر میگزین کے خلاف مجرمانہ عمل کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے اس کارروائی کیلئے آزادی اظہار رائے اور آزادی صحافت کو رکاوٹ نہیں بننے دیا گیا جبکہ میگزین کی ایڈیٹر کو قتل کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں۔ عدالت نے میگزین کو حکم دیا ہے کہ شہزادی تمام تصاویر چوبیس گھنٹے میں ان کے خاندان کے سپرد کر دی جائیں ورنہ دس ہزار یورو جرمانہ ہو گا۔ عدالت نے میگزین پر ان تصاویر کی دوبارہ اشاعت اور فروخت پر بھی پابندی لگا دی ہے۔(شہباز احمد، روشن بھیلہ قصور۔ 0307-4478076)