• news

کعبہ کا نیا غلاف تیار، 25 اکتوبر کو تبدیل کیا جائیگا

لاہور (این این آئی) کعبہ کا نیا غلاف تیا ر کر لیا گیا ہے جو 9 ذوالحجہ یعنی 25 اکتوبر کو یوم عرفہ کے موقع پر تبدیل کیا جائے گا۔ مسجد الحرام کی انتظامیہ کی طرف سے نیا غلاف گزشتہ روز کعبہ کے کلید بردار عبد القادر الشیبی کے حوالے کر دیا گیا۔ ان کا خاندان گزشتہ 15 سو سال سے کعبہ کی چابی کا نگران ہے اور کعبہ کی دیکھ بھال کرنے‘ اس کی صفائی‘ اس کا دروازہ کھولنے اور اسے ہر سال دو مرتبہ غسل دینے کا فریضہ انجام دیتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن