• news

کرپٹ افراد کیلئے احتساب بل لا رہے ہیں، مسلم لیگ ن رکاوٹ ہے : پیپلزپارٹی

لاہور (خبرنگار) مگرمچھوں پر ہاتھ ڈالنا، پارلیمنٹ، سیاستدانوں اور حکومتوں کا فرض ہے۔ پیپلزپارٹی کرپشن اور کرپٹ افراد سے نمٹنے کیلئے احتساب قانون لا رہی ہے مگر مسلم لیگ (ن) رکاوٹ بن رہی ہے۔ خورشید شاہ نے جو کہا سچ کہا مگر اب بہت تاخیر ہو چکی، اگر پہلے یہ کہتے اور عمل کرتے تو پیپلزپارٹی کے حالات آج بہتر ہوتے۔ ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی کے رہنما¶ں شوکت بسرا، اسلم گل، سمیع اللہ خان، پروفیسر اعجازالحسن نے خورشید شاہ کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) احتساب قانون کے راستے میں رکاوٹ ہے۔ آج ملک میں عدلیہ آزاد ہے۔ ملک میں اب ہر ایک کو جوابدہ ہونا چاہئے جس کے بھی خلاف ثبوت موجود ہیں اس کا ٹرائل ہونا چاہئے۔

ای پیپر-دی نیشن