• news

بھارتی بحریہ کے مقابلے کیلئے ایٹمی آبدوزیں بہت ضروری ہیں: ایڈمرل(ر) جاوید اقبال

لاہور (خبر نگار) مسلمانوں نے افریقہ، یورپ، ایشیا پر حکومت کی مگر بدقسمتی سے سمندروں پر حکومت نہ کرنے کی وجہ سے پیچھے رہ گئے۔ دنیا کا 70 فیصد حصہ پانی ہے۔ طاقتور بحریہ وقت کی ضرورت ہے۔ 1965ءمیں پاکستانی بحریہ اور خصوصاً غازی آبدوز نے بھارت کے طیارہ بردار جہاز سمیت تمام بحری قوت کو بھارتی بندرگاہوں کے اندر تک محدود کر دیا تھا۔ اب بھی پاکستان ایٹمی آبدوزوں اور اٹلانٹک اور پی تھری اورین طیاروں کی اشد ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایڈمرل (ر) جاوید اقبال نے پاک بحریہ کی طرف سے مزید بجٹ کے مطالبے پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ہمیں بھارتی بحریہ کا مقابلہ کرنے کے لئے ایٹمی آبدوزوں کی سخت ضرورت ہے۔ یہی بھارتی بحریہ کو بندرگاہوں تک محدود کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی این ایس مہران میں دہشت گردوں نے پی تھری سی اورین طیاروں اور کامرہ میں اٹلانٹک طیار پر حملہ کرکے پاکستان کو بہت نقصان پہنچایا۔ ہمیں بھارت کی بحریہ کی نقل وحرکت پر نظر رکھنے کے لئے یہ طیارے درکار ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن