• news

ملالہ کے واقعہ کی آڑ میں آپریشن سے حالات خراب ہونگے: اسحاق ڈار


اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) سینٹ میں قائد حزب اختلاف اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کسی صورت میں بھی اسمبلیوں یا حکومت کی مدت میں توسیع کی حمایت نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی ایسی کوششوں کی بھرپور مخالفت کی جائے گی۔ گذشتہ روز چیئرمین سینٹ کی طرف سے سینئر صحافیوں اور اخبارات کے ایڈیٹروں کو دئیے گئے ظہرانہ میں سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ ہمیں خدشہ ہے کہ حکومت ملالہ یوسفزئی کے واقعہ کی آڑ میں شمالی وزیرستان میں آپریشن کرنا چاہتی ہے جس سے ملک کے حالات خراب ہوں گے اور اس کے نتیجے میں انتخابات ملتوی کئے جا سکتے ہیں جسکی اپوزیشن اس کو کسی صورت بھی اجازت نہیں دے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلیوں کی مدت میں ایک سال کی توسیع کی جا سکتی ہے لیکن اس کا طریقہ کار آئین میں دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن