تسنیم قریشی سوالات کی زد میں، فیصل عابدی بڑھکوں کے باعث توجہ کا مرکز رہے
اسلام آباد (رستم اعجاز ستی) سےنٹ کا اجلاس جمعرات کو چالےس منٹ کی تاخےر سے چےئرمےن سےنٹ سےد نےئر حسےن بخاری کی زےر صدارت شروع ہوا۔ وقفہ سوالات کے دوران کمزور تےاری کے باعث وزےر مملکت تسنےم قرےشی ارکان کے سوالات کی زد مےں رہے۔ سنےٹر فےصل رضا عابدی اپنی انوکھی حرکات اور بڑھکوں کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنے رہے۔ اےوان مےں داخل ہوئے تو پانچ چھ کے قرےب گتے کے ڈبے ہمراہ لائے اور اپنی نشست کے سامنے رکھ دئیے جس کی وجہ سے وہ گےلرےوں میں بیٹھے افراد کی نگاہوں سے اوجھل ہو گئے۔ سینےٹر حاصل بزنجو نے چےئرمےن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج عابدی صاحب بہت موڈ مےں لگ رہے ہےں اور کاغذات کا پلندہ لےکر آئے ہےں لہٰذا ہمےں ان سے پہلے وقت دےدےا جائے۔ فےصل رضا نے تقرےر ختم کی تو تےن ارکان نے ڈےسک بجائے اور فےصل رضا خود بھی ڈےسک بجانا شروع ہو گئے۔ وزیر مملکت پانی و بجلی تسنیم قریشی نے بتایا کہ تربیلا ڈیم کی توسیع کے منصوبے کے لئے عالمی بنک مالی تعاون کر رہا ہے اور 90 فیصد مالی امداد فراہم کر رہا ہے، یہ منصوبہ 2016ءتک مکمل ہو جائے گا۔ دریائے چترال پر پن بجلی کے 14 منصوبے شروع کئے جائیں گے۔ اے پی پی کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ پٹرول پر 9 روپے اور ڈیزل پر 8 روپے لٹر لیوی وصول کیا جا رہا ہے جبکہ دونوں مصنوعات پر 16 فیصد جی ایس ٹی وصول کیا جا رہا ہے۔ ایل پی جی پالیسی کے خلاف کارٹل کے حکم امتناعی لینے کی وجہ سے ہم اپنے اقدامات آگے نہیں بڑھا سکے، پی ایس او میں نچلے درجے کی پوسٹوں پر کوئی بھرتی نہیں کی گئی۔