قائمہ کمیٹی سینٹ نے پولیس فاﺅنڈیشن میں الاٹ پلاٹوں کی تفصیلات طلب کر لیں شہداءکے خاندان دربدر ہیں بڑے لوگوں نے پلاٹ لے رکھے ہیں:کامل آغا
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کیبنٹ ڈویژن کا اجلاس کلثوم پروین کی زیر صدارت ہوا۔ کمیٹی نے اسلام آباد کی ہاﺅسنگ سوسائٹیز کی بے ضابطگیوں پر غور کیا۔ کمیٹی نے ضلعی انتظامیہ کو ہاﺅسنگ سوسائٹیز کی طرف سے اہم نام استعمال کرنے سے روکنے کی ہدایت کی۔ رکن کمیٹی کامل آغا نے کہا کہ شہدائے پولیس کے خاندان دربدر ہیں جب کہ بڑے لوگوں نے پولیس فاﺅنڈیشن میں پلاٹ لے رکھے ہیں۔ کمیٹی نے پولیس فاﺅنڈیشن میں الاٹ کئے گئے پلاٹوں کی تفصیلات طلب کر لیں۔