سپریم کورٹ نے واضح کر دیا ایوان صدر کو غیرجانبدار رہنا چاہئے
اسلام آباد (طےب بلوچ) عدالت عظمیٰ نے اصغر خان فےصلے مےں اےوان صدر پر واضح کر دےا ہے کہ اسے سےاسی و انتخابی معاملات مےں غےرجانبدار رہنا چاہئے، ےہ فےصلہ صدر زرداری کی سےاسی سرگرمےوںکے حوالے سے انتہائی اہمےت کا حامل ہے اور مستقبل قرےب مےں صدر کے لئے مشکلا ت پےدا کر سکتا ہے کےو نکہ آصف علی زرداری صدر ہونے کے ساتھ ساتھ پےپلزپارٹی کے شرےک چےئرمےن بھی ہےں اور اس فےصلے نے صدر کو سےاسی اور انتخابی سرگر مےوں مےں حصہ نہ لےنے کا پابند کر دےا ہے جبکہ لاہور ہائی کورٹ مےں صدر کے دو عہدے رکھنے کا مقدمہ پہلے سے ہی زےرسماعت ہے اور اب عدالت کا ےہ فےصلہ صدر کو سےاسی و انتخابی معاملات سے دوررکھنے کی جانب اےک قدم ہے۔ آئےن کے آرٹےکل 41کے تحت صدر چونکہ جمہور کے اتحاد کی علامت ہوتے ہےں اس لئے ان کا امور رےاست اور سےاست مےں غےرجانبدار ہونا اےک آئےنی تقاضا ہے۔ سپرےم کورٹ نے اپنے اس فےصلے مےں لکھا ہے کہ صدر کا عہدہ رکھنے والا شخص اگر منصفانہ اور غےرجانبدرانہ کردار ادا نہےںکرتا تو اس کےخلاف آئےن و قانون کے مطابق کارروائی ہو سکتی ہے۔