• news

اصغر خان کیس، تحقیقات سے قبل کسی سیاسی شخصیت کو گرفتار نہیں کیا جائیگا

اسلام آباد (سجادتر ین، خبر نگار خصوصی )وزارت داخلہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ اصغرخان کیس کے حوالے سے کسی سیاسی شخصیت کو تحقیقات سے قبل گرفتار نہیں کیا جائے گا سابق فو جی جرنیلوں کے خلاف بھی تحقیقات کی جائے گی کیس کی تحقیقات کرنے کے لیے ایف آ ئی اے کے پاس ماہرین کی ٹیم موجود ہے جو اس کیس کی شفاف تحقیقات کر ے گی تحقیقات مکمل ہو نے کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا اور پھر گر فتاریوں کاعمل شروع ہو گا وزارت دا خلہ کے ذرائع نے بتا یا ہے کہ اس کیس میں ملوث افراد کے نام ای سی ایل میں شا مل کیے جا سکتے ہیں اور خفیہ اداروں کے ریکارڈ تک رسائی کے لیے کافی وقت در کار ہو گا۔

ای پیپر-دی نیشن