اسلم بیگ کی طرف سے رقم کی براہ راست پیشکش ٹھکرا دی تھی‘ شجاعت
اسلام آباد(آئی اےن پی ) ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ انہیں اور چوہدری پرویز الہی کوسابق آرمی چیف جنرل اسلم بیگ نے پیسے دینے کی براہ راست پیشکش کی تھی مگر ہم نے یہ پیشکش ٹھکرا دی تھی۔ جمعہ کو سپریم کورٹ میں اصغر خان کےس کے فےصلے کے حوالے سے رد عمل ظاہرکرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسےن نے کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں رقم کی پیشکش ٹھکرانے والوں کے نام موجود نہیں، جس نے جو غلط کیا ہے اس کا احتساب کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جنرل (ر) اسلم بیگ نے مجھے اور چوہدری پرویز الہی کو رقم کی پیش کش کی تھی مگر ان کی پیشکش شکریہ کے ساتھ ٹھکرادی تھی۔