وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات شمالی وزیرستان میں ممکنہ آپریشن پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سے بری فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے ملاقات کی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ملاقات میں قبائلی علاقوں میں امن و امان قائم رکھنے، شمالی وزیرستان کے ممکنہ آپریشن اور دوسرے موضوعات پر بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں قانون کی عملداری حکومت کی ترجیح ہے۔