• news

میاں فرزندعلی کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ”اعترافِ خدمت“ کی تقریب


لاہور (کلچرل رپورٹر) ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل سید سہیل بخاری نے بتایا ہے کہ مسیحا آف پاکستان فلم انڈسٹری میاں فرزند علی (بانی لکی ایرانی سرکس) کی 40 سالہ سماجی، ثقافتی، فلمی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ”اعترافِ خدمت“ کی تقریب 14 نومبر کو الحمراءہال نمبرI لاہور میں منعقد ہو گی۔ ”اعترافِ خدمت“ کی تقریب میں نامور کالم نگار، سکالرز، اداکار، تخلیق کار اور سول سوسائٹی کے افراد و شخصیات میاں فرزند علی کی تاریخ ساز خدمات پر روشنی ڈالیں گے تاکہ آج کی نسل کو اس تاریخ ساز شخصیت کی سماجی، ثقافتی اور فلمی خدمات کے بارے میں آگاہی ہو۔ نامور اداکارائیں، ماڈلز ان کی پروڈیوس کی ہوئی فلموں کے گانوں پر پرفارمنس اور معروف گلوکار نغمات پیش کریں گے۔ سرکس پر ایک ڈاکومنٹری فلم اور میاں فرزندعلی کے بارے میں مختلف شعبہ کے افرادو شخصیات کے تاثرات بھی ملٹی میڈیا کے ذریعے دکھائے جائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن