• news

انٹرنیشنل ورلڈ الیون کی آمد مرجھائے چہرے کِھل اُٹھے


کراچی (آئی اےن پی)انٹرنیشنل ورلڈ الیون کی پاکستان آمد نے کرکٹ شائقین میں نیا جوش و ولولہ پیدا کر دیا ۔ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے بند دروازوں پر جمی دھول ہٹتی ہوئی محسوس ہو رہی ہے ۔انٹرنیشنل ورلڈ الیون کے کپتان جے سوریا امن و امان کی صورتحال سے مطمئن ہیں اور شائقین پرامید ہیں کہ جلد انہیں اپنی سرزمین پر عالمی مقابلے دیکھنے کو ملیں گے ۔پاکستان میں حکام کی کوششیں اور شائقین کرکٹ کی دعائیں بالآخر رنگ لانے لگی ہیں ۔تقریبا ساڑھے تین سال بعد ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کاخواب پوراہوتا دکھائی دے رہاہے۔مارچ دوہزار نو میں لاہور میں سری لنکن ٹیم پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد پاکستان سے عالمی کرکٹر یوں روٹھے کہ یہاں کا رخ کرنا ہی بھول گئے۔ شائقین ترستے رہے اورحکام دلاسے دیتے رہے لیکن ٹوٹے اعتماد کا بحال ہونا مشکل تھا ۔

ای پیپر-دی نیشن