محمد علی نے میدان مار لیا
انسا کمال
پاکستان میں کرکٹ، فٹبال اور ہاکی کے کھیلوں کو سب سے زیادہ پذیرائی ملتی ہے جس کی بڑی وجہ ان کھیلوں کے لیے سپانسر ادارے آگے بڑھ کا اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔ حکومتی سرپرستی نہ ہونے کی وجہ سے فن پہلوانی زوال کی شکار ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان اس روایتی کھیل میں بہت زیادہ پستی میں چلا گیا ہے۔ صوبہ پنجاب میں اس کھیل کو ترقی دینے کے لیے وزیر اعلٰی پنجاب کی ہدایات پر گراس روٹ لیول پر کام کیا جا رہا ہے جس کے لیے کنوینئر وزیر اعلٰی پنجاب برائے ریسلنگ محسن ارشد کو ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ اپنی مدد آپ کے تحت انہوں نے صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں میں دیسی کشتی کے مقابلوں کا انعقاد کرا رہے ہیں۔ ان کے مقابلوں کی خاص بات یہ ہے کہ انہوں نے گراس روٹ لیول پر ان پہلوانوں کا متعارف کرانا شروع کیا ہے جن کو ماضی میں کوئی نہیں پوچھتا تھا۔ انہوں نے گذشتہ تین سال میں بے شمار دنگل مقابلوں کا انعقاد کر کے کئی نئے نوجوان پہلوانوں کو سامنے لائے ہیں۔ گذشتہ دنوں کنوینئر وزیراعلیٰ پنجاب برائے ریسلنگ محسن ارشد نے میاں حمزہ شہباز شریف چیئرمین سپورٹس بورڈ پنجاب کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے 14 اکتوبر کو ریسلنگ سٹیڈیم منٹو پارک لاہور میں حمزہ شہباز ٹائیگر دنگل کا انعقاد کیا تھا جس میں صرف نوجوان پہلوانوں کو موقعہ دیا گیا تھا گراس روٹ لیول پر کام کرنے کے دعوے دار تو بہت ہیں مگر محسن ارشد جب سے ریسلنگ کی فیلڈ میں آئے ہیں۔ انہوں نے اپنے تمام دنگلوں میں نوجوان اور ٹیلنٹڈ پہلوانوں کو اپنے جوہر دکھانے کے موقع فراہم کئے بلکہ انکے دنگلوں کی خاص بات کہ ان کے تمام دنگلوں میں ہونے والے ٹائٹل مقابلوں کے فیصلے بھی ہوئے جوکہ نورا کشتی کے مقابلوں کی زبردست حوصلہ شکنی ہے۔ گراس روٹ لیول پر کام کرنا فیڈریشن کا کام ہے مگر محسن ارشد اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھا رہے ہیں۔ وہ پرائیویٹ آرگنائزر کو اس کھیل میں آگے لانے کیلئے ایک رول ماڈل کا کردار ادا کر رہے ہیں اور اپنے ذاتی رسک سے پرائیویٹ دنگل آرگنائزر کروانا بھی جانتے ہیں۔ حمزہ شہباز ٹائیگر دنگل میں شیر لاہور محمد علی پہلوان رستم کامونکی بادشاہ پہلوان نومی پہلوان نادر پہلوان ٹینڈا پہلوان حسن پہلوان امانت پہلوان دانش پہلوان عثمان پہلوان تنویر پہلوان ندیم پہلوان جیسے نئے اور نوجوان پہلوانوں نے اپنے دا¶ پیچ سے شائقین سے خوب داد وصول کی محسن ارشد نے حمزہ شہباز شریف کی سالگرہ کے موقعہ پر کیک کی تقریب میں اس دنگل کا اعلان کیا تھا۔ ہم امید کرتے ہیں کہ محسن ارشد مستقبل میں بھی سرکاری دنگلوں کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ دنگلوں کا سلسلہ جاری رکھنا چاہئے بلکہ ملتان اور بہاولپور کی طرح لاہور اور گوجرانوالہ‘ فیصل آباد میں بھی ایسے دنگلوں کا انعقاد کرنا چاہئے۔ اس دنگل کے مہمانان گرامی میں ملک پرویز رکن قومی اسمبلی، خواجہ سلمان رفیق رکن پنجاب اسمبلی، خواجہ عمران نذیر رکن پنجاب اسمبلی، چودھری شہباز احمد رکن پنجاب اسمبلی تھے۔ جنہوں نے دنگل کو کامیاب قرار دیتے ہوئے محسن ارشد کی تعریف کی کہ واقعی وہ ایک پہلوان کمیونٹی سے محبت کرنے والے انسان ہیں۔ محسن ارشد کا کہنا ہے کہ وہ مستقبل میں بھی ایسے دنگلوں کا سلسلہ جاری رکھوں گا میرا مقصد پہلوانی کو اپنے پا¶ں پر کھڑا کرنا ہے کیونکہ کرکٹ کے بعد پہلوانی ایک ایسا کھیل ہے جس میں اگر کانٹے دار اور زبردست مقابلے ہوں تو شائقین بھرپور طریقے سے شرکت کرتے ہیں۔ زیادہ سے زیادہ پرائیویٹ دنگلوں سے مزید آرگنائزر آگے آئیں گے اور پہلوانوں کو اچھے پیسے بھی ملتے رہیں گے اور یہ کھیل سرکاری محتاجی سے بچ سکتا ہے۔ حمزہ شہباز ٹائیگر دنگل ایک کامیاب ترین دنگل تھا۔