پی پی 92 گوجرانوالہ، 3 امیدواروں نے کاغذات واپس لے لئے
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) حلقہ پی پی 92 کے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے والے تےرہ امےدواروں مےں سے تےن نے اپنے کاغذات گذشتہ روز واپس لے لئے اس طرح اب دس امےدواروں کے خلاف سترہ نومبر کو مقابلہ ہو گا۔ الےکشن کمشن آفس مےں کاغذات نامزدگی واپس لےنے کے آخری روز تےن امےدواروں عاصم انےس، عبدالغفور باجوہ اور عابد جاوےد بٹ نے اپنے اپنے کاغذات واپس لے لئے۔ اب مےدان مےں مسلم لیگ (ن) کے نواز چوہان‘ پیپلز پارٹی کے لالہ اسد اللہ پاپا‘ عمر نواز چوہان‘ ارشد فاروق گجر‘ مزمل حسین‘ محمد اسحاق‘ محمد سرفراز مہر‘ محمد وقاص‘ محمد اکرام‘ عثمان خالداور شوکت علی رہ گئے ہےں۔ الیکشن کمشنر کے مطابق امےدواروں کی حتمی فہرست 20 اکتوبر کو آویزاں کی جائے گی اور پولنگ 17 نومبر کو ہو گی۔ علاوہ ازیں نوائے وقت رپورٹ کے مطابق الیکشن کمشن کے مطابق حلقہ این اے 162 کے ضمنی انتخابات سے 10 امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے۔