ملتان: گھریلو جھگڑے پر ساس نے بہو کو مبینہ طور پر تیزاب پلا دیا
ملتان (نوائے وقت رپورٹ) ملتان میں اندرون دہلی گیٹ کے علاقے میں گھریلو جھگڑے پر ساس نے بہو کو مبینہ طور پر تیزاب پلا دیا، خاتون ہسپتال میں دم توڑ گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ابتدائی طبی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خاتون کی ہلاکت تیزاب یا زہریلی چیز پینے سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہے ضرورت پڑی تو پوسٹ مارٹم بھی کرایا جائے گا۔ شوہر کا مﺅقف ہے کہ صبح سے بیوی کی طبیعت خراب تھی ہسپتال پہنچایا تو انتقال ہو گیا۔