امریکی سفارتی نمائندوں کی پنجاب بار کونسل کے عہدیداروں سے ملاقات
لاہور( این این آئی) امریکی سفارتخانے کے نمائندوں نے پنجاب با رکونسل کے عہدےداروں سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے عدالتی نظام، لیگل ایجوکیشن، انسانی حقوق اور فری لیگل ایڈ کے معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔پنجاب بار کے عہدےداروں نے امریکی سفارتخانہ کے نمائندوں کو گستاخانہ فلم کے حوالہ سے پاکستانی عوام کی تشویش سے آگاہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ تمام مذاہب کا احترام کیا جانا چاہیے جسکے جواب میں سفارتخانہ کے ممبران نے یقین دلایا کہ امریکی حکومت اس قسم کے واقعات کے تدارک کے لئے اقدامات کر رہی ہے تاکہ دوبارہ اس قسم کا واقعہ رونما نہ ہو سکے۔ ملاقات میں پنجاب بار کے چیئرمین ملک غلام عباس نسوانہ‘ چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی رانا محمد آصف سعید سمیت دیگر عہدیدار بھی موجود تھے ۔