• news

افغانستان: باراتیوں سے بھری بس سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا گئی‘ 22 افراد جاں بحق

کابل (اےن اےن آئی) افغانستان میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں 22 افراد ہلاک اور 27 زخمی ہو گئے۔ غےر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ شمالی افغانستان میں اس وقت پیش آیا جب باراتیوں سے بھری ایک بس سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں 22 افراد ہلاک اور 27 افراد زخمی ہوئے۔ بم حملے کا نشانہ بننے والی بس میں عورتیں اور بچے بھی سوار تھے۔ یہ بس صوبہ بلخ کے ضلع دولت آباد میں شادی میں شریک افراد کو لے کر جا رہی تھی۔ابھی کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔منی بس اور آئل ٹینکر کے تصادم میں فٹ بال کے 12 شائقین ہلاک اور 30 کے قریب زخمی ہوگئے ۔ یہ واقعہ جو شبرغان میں ایک شاہراہ پر پیش آیا، ایک آئل ٹینکر اور فٹ بال کے شائقین کی ایک بس آمنے سامنے سے ٹکرا گئی ۔

ای پیپر-دی نیشن