• news

سندھ ہائیکورٹ کا ولی بابر قتل کیس کا فیصلہ 45دن میں کرنے کا حکم

کراچی (این این آئی) سندھ ہائیکورٹ نے نجی ٹی وی کے مقتول رپورٹر ولی خان بابر کے مقدمے کا فیصلہ 45دن میں کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے قتل کا مقدمہ جیل منتقل کرنے کے خلاف درخواست پر فیصلہ سنایا۔ عدالت نے حکم دیاہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت مذکورہ مقدمے کا فیصلہ 45روزمیں سنائے۔، حکم میں کہا گیا کہ حکومت وکلا، گواہوں کو جیل تک حفاظتی تحویل میں لانے کا بندوبست کرے۔

ای پیپر-دی نیشن