• news
  • image
  • text

امریکی صدارتی انتخابات کے باعث اقوام متحدہ عملی طور پر مفلوج ‘ اہم فیصلے التوا کا شکار

اقوام متحدہ (اے پی پی) امریکہ کے صدارتی انتخابات کے باعث اقوام متحدہ عملاً مفلوج ہو کر رہ گئی‘ اسلحے کی خرید و فروخت‘ فلسطین اور مشرقی وسطی میں تباہ کن ہتھیاروں پر پابندی بارے امور پر فیصلوں کو ملتوی کر دیا گیا۔ ادھر اقوام متحدہ کے افسران بھی عندیہ دے چکے ہیں کہ امریکی صدارتی انتخابات کے باعث ادارے کی سرگرمیاں التواءکا شکار ہیں۔ بعض تجزیہ نگاروں اورسیاسی رہنماﺅں کاکہنا ہے کہ عالمی سطح پر امریکہ کی بالادستی زوال کاشکار ہے تاہم اس کے صدارتی انتخابات کے باعث اقوام متحدہ کی اہم ترین سرگرمیوں کا التواءاس بات کا غماز ہے کہ ادارے پر امریکی اثراب بھی باقی ہے۔ امریکی صدارتی مہم کے دوران شام میں جاری پرتشدد کارروائیوں کا بھی کہیں ذکر نہیں آر ہا تاہم ماہرین سیاست کا موقف ہے کہ دونوں حریف صدارتی امیدوار22 نومبر کو ہونے والے مباحثے میں اسے بھی زیرغور لائینگے۔

epaper
نیویارک: امریکی صدر باراک اوباما نیو یارک کے ارچ بشپ تموتھی ڈولان اور ری پبلکن صدارتی امیدوار مٹ رومنی 67ویں سالانہ السمتھ ڈنر میں شریک ہیں

ای پیپر-دی نیشن