چیف جسٹس نے خیرپور میں وکلا کے پتلے جلانے‘ ٹارگٹ کلنگ کا نوٹس لے لیا ‘ لارجر بنچ 24 اکتوبر کو سماعت کرے گا
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) چیف جسٹس افتخار چودھری سے سندھ بار کونسل اور کراچی بار ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی جس میں وکلا رہنماﺅں نے خیبرپور میں وکلاکو درپیش مسائل اور عدالتی احاطے میں فائرنگ سے واقعہ سے آگاہ کیا۔ وفد کی قیادت صدر کراچی بار محمودالحسن نے کی۔ نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس افتخار چودھری نے خیرپور میں وکلا کے پتلے جلانے اور ٹارگٹ کلنگ کا نوٹس لے لیا اور آئی جی سندھ، ڈی جی رینجرز اور سیکرٹری داخلہ کو سپریم کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ واقعہ کی سماعت سپریم کورٹ کا لارجر بنچ 24 اکتوبر کو کرے گا۔