• news

ذیابیطس کے خطرات میں کمی کیلئے پانی کا استعمال مفید ثابت ہوسکتا ہے :طبی ماہرین

واشنگٹن(اے پی پی)امریکہ کے طبی ماہرین نے کہا ہے کہ ذیابیطس کے خطرات میں کمی کیلئے پانی کا استعمال مفید ثابت ہوسکتا ہے ۔ پانی کے متوازن استعمال سے جسم کے اندر خون کی روانی کے عمل کو بہتر بنایا جا سکتا ہے جس سے پورا جسم اپنا کام تیز طریقے سے سرانجام دیتا ہے ۔ حال ہی میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ جسم میں مناسب تعداد میں پانی کا موجود نہ ہونا وسیوپرسین لیول کے اضافے کا باعث ہے جو کہ گردوں کو متاثر کر کے مختلف بیماریوں کا سبب بنتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن