جمہوری حکومت مشرق کی طرف دیکھو کی پالیسی پر عمل پیرا ہے: چودھری رشید
بیجنگ (اے پی پی)وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات چودھری رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کی جمہوری حکومت مشرق کی طرف دیکھو کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، چین سے دوستی حکومت کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار چین کی حکمران کیمونسٹ پارٹی آف چائنا کے زیر اہتمام ترقی پذیر ممالک کے بارے میں میڈیا سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔