• news

ریاستی انتخابات مسئلہ کشمیر کے حل کا متبادل قرار نہیں دیئے جا سکتے: عمر عبداللہ

سرینگر (کے پی آئی ) مقبوضہ کشمےر کے وزیر اعلی عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ ریاست میں ہونے والے انتخابات کسی بھی طرح مسئلہ کشمیر کے حل کا متبادل قرار نہیں دیئے جاسکتے۔ نیویارک ٹائمز کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا مجھے اس بات پر تحفظات ہیں کہ جب بھارت کا وزیر خارجہ اقوام متحدہ میں کھڑے ہوکر یہ کہتا ہے کہ جموںوکشمیر کے لوگوں نے بار بار بھارت کے جمہوری عمل میں شرکت کرکے اس امر کا مظاہرہ کیا ہے کہ وہ کس کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں، اس طرح ایک الیکشن کو رائے شماری کا رنگ دیا جاتا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ لوگ انتخابات میں محض مقامی حکمرانی یا ریاستی حکومت بنانے کیلئے اپنی حق رائے دہی کا استعمال کرتے ہیں۔عمر عبداللہ نے مسئلہ کشمیر کے سلسلے میں مرکزی حکومت کے موقف پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہامجھے لگتا ہے انہیں دلچسپی ہے تاہم مجھے نہیں لگتا ہے کہ وہاں ابھی سیاسی مرکز ہے کہ وہ ایسا کرے۔

ای پیپر-دی نیشن