• news

حالات سازگار ہونے کا دعویدار بھارت فوج کیوں نہیں ہٹاتا:میر واعظ

 سرینگر+نرال(کے پی آئی )حریت کانفرنس (ع) کے چیئرمین میرواعظ عمرفاروق نے آرپارفوجی انخلا اورسہ فریقی مذاکرات کا مطالبہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ انتظامی امورات چلانے کیلئے کرائے گئے انتخابات استصواب رائے کا نعم البدل نہیں ہوسکتے ہیں۔آستانہ عالیہ علمدار کشمیر حضرت شیخ نورالدین نورانی واقع چرار شریف میں نماز جمعہ سے قبل جامع مسجد میں عوامی اجتماع اور بعد ازاں جامع مسجد کے باہر عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے میرواعظ نے کہا کہ حالات ساز گار ہونے کا دعویدار بھارت مقبوضہ کشمیر سے فوج کیوں نہیں ہٹاتا۔ سینئر حرےت رہنما شبیر احمد شاہ نے کہا حریت قیادت میں اختلافات آزادی کے حصول میں بڑی رکاوٹ ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن