• news

کمزور اور معاشی تنگدستی کا شکار ضرور ہیں‘غیرت پر سمجھوتہ نہیںکر سکتے:کرزئی

کابل (اے پی اے + آن لائن) افغان صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ 2014ءکے نیٹو انخلاءکے بعد غیر ملکی فوجیوں کا تحفظ افغانستان کے لئے ایک اہم چیلنج ہو گا، افغان عوام غیرت اور خود مختاری پرکسی صورت سمجھوتہ نہیں کرینگے، ہم کمزور اور معاشی تنگدستی کا شکار ضرور ہیں مگر اپنی غیرت اور ضمیر پر سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔ گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ 2014ءکے بعد نیٹو انخلاءکے بعد افغانستان میں غیر ملکی فوجیوں کا تحفظ یہاں امن و استحکام سے مشروط ہو سکتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن