سابق بھارتی آرمی چیف کے کرپشن الزامات پر 5 مقامات پر چھاپے
نئی دہلی (آن لائن) بھارتی تحقیقاتی بیورو (سی بی آئی) نے سابق آرمی چیف وی کے سنگھ کی طرف سے غیر معیاری گاڑیوں کی کھیپ کلیئر کرانے کیلئے رشوت کی پیشکش کی شکایت پر دہلی میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) تجندر سنگھ کی رہائش گاہ سمیت پانچ مقامات پر چھاپے مارے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سی بی آئی ذرائع نے بتایا ہے کہ ایجنسی نے تجندر سنگھ اور دیگر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے ۔