گرانفروشوں، ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاﺅن 178 دکانداروں کو جرمانہ
لاہور (سٹاف رپورٹر) پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاﺅن کرتے ہوئے دو یوم میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 756 دکانوں کو چیک کیا اور گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزی کرنے والے 178 دکانداروں کے چالان کئے جبکہ 1 لاکھ 22 ہزار 900 روپے جرمانہ عائد کیا اور 6 دکانداروں کیخلاف مقدمات درج کروائے گئے۔