• news

عوام کے تعاون سے جرائم پر بہتر قابو پایا جا سکتا ہے: وقاص نذیر

جلالپور بھٹیاں (نامہ نگار) عوام کے تعاون سے جرائم پر بہتر طریقے سے قابو پایا جا سکتا ہے۔ لوگوں کو چاہئے کہ وہ پولیس کو عوام کی حفاظت کے لئے بار بار جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کریں۔ معاشرہ سدھارنے میں سماجی کارکن، صحافی اور سول سوسائٹی کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے یونین کونسل کی سطح پر کرائم کنٹرول کمیٹیاں، مصالحتی اور امن کمیٹیاں بنائی گئی ہیں تاکہ جرائم اور منشیات فروشی کا قلع قمع کیا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار ڈی پی او حافظ آباد وقاص نذیر نے تھانہ سکھیکی میں ایک کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن