جی ڈی اے شہریوں کیلئے ہا¶سنگ کالونی بنائے: سید اظہر الاسلام
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) سٹی ڈویلپمنٹ فورم کے صدر سید اظہر الاسلام نے کہا ہے کہ جی ڈی اے فوری طور پر شہریوں کے لئے ہاﺅسنگ کالونی بنائے ‘ بدقسمتی سے گوجرانولہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی اپنے قیام سے لے کر اب تک کوئی ہاﺅسنگ سکیم نہیں بنا سکی جس کی وجہ سے گوجرانوالہ کے شہریوں کو شدید رہائشی مشکلات کا سامنا ہے۔ اور شہر کے گرد بے ہنگم آبادیوں میں روز بروز اضافہ ہو رہاہے ہر طرف بغیر بنیادی سہولتوں کے ہاﺅسنگ سکیمیں قائم ہو رہی ہیں جس سے لوگ بنیادی سہولتوں سے محروم ہاﺅسنگ سکیموں میں رہائش اختیار کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ گذشتہ دنوں جی ڈی اے نے ہاﺅسنگ سکیم کااعلان کیاتوپرائیویٹ ہاﺅسنگ سکیم مالکان نے اپنی ایسوسی ایشن بنا لی اور جی ڈی اے کی ہاﺅسنگ سکیم کی مخالفت شروع کردی اور انتظامیہ اور منتخب نمائندوں کوزیر اثر لانے میںمصروف ہو گئے۔ انہوں نے وزیراعلی پنجاب‘ کمشنر گوجرانوالہ‘ ڈی سی او سے مطالبہ کیاہے کہ فوری طور پر جی ڈی اے کو شہر یوں کے لئے ہاﺅسنگ کالونی بنانے کی ہدایت کریں۔