• news

فصل اجاڑنے سے منع کرنے پر 4 افراد کا معمر شخص پر تشدد

کامونکے (نامہ نگار) فصل اجاڑنے سے منع کرنے پر چار افراد کا بوڑھے شخص پر بہےمانہ تشدد، بتایا گیا ہے کہ محلہ ماتا رانی کے محمد تنویر نے ٹبہ محمد نگر میں زمین ٹھیکہ پر لےکر مکئی فصل کاشت کی ہوئی ہے گزشتہ روز اس کا والد نواب دین کھیتوں میں آیا تو وہاں ملزمان مولوی آصف، ناصر، ظفر وغیرہ جانور چرا رہے تھے جس پر اس نے منع کیا تو ملزمان نے ڈنڈوں سے 65 سالہ نواب دین کو زخمی کر دیا پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جن کو چھڑانے کیلئے بااثر افراد نے تھانہ کے چکر لگانے شروع کر دیئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن