علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا 26 اکتوبر کو ہونیوالا پیپر 2 نومبر کو ہو گا: ریجنل ڈائریکٹر
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد کے زیراہتمام سمسٹر بہار 2012 کے امتحانات میں شریک تمام طلباءو طالبات‘ سپرنٹنڈنٹس اور دیگر امتحانی عملہ کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ 26 اکتوبر کو ہونے والا پیپر عید الاضحی کی تعطیلات کے باعث اب 2 نومبر 2012 کو منعقد ہو گا۔ تمام طلبہ و طالبات کو علیحدہ سے کوئی اطلاع نہیں ہوگی اس لئے وہ 26 اکتوبر کو ہونے والے پیپر کو منسوخ تصور کرتے ہوئے اب 2 نومبر کوپیپر میں شریک ہونگے۔ ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی گوجرانوالہ کیمپس ڈاکٹر مختاراحمد نے تمام طلباءو طالبات کو کہا ہے کہ وہ 2 نومبر کو پیپر میں شریک ہوں تاہم کسی بھی مسئلہ کی صورت میں ریجنل آفس رابطہ کیا جا سکتا ہے۔