• news

خواتےن ٹی 20 ایشیا کرکٹ کپ آج سے چےن میں شروع ہوگا


 گوانگ ژو(آئی اےن پی) خواتےن ٹی ٹوئنٹی ایشیا کرکٹ کپ آج پےر سے چےن کے شہر گوانگ ژو میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں ایشیا کی 8 ٹیمیں حصہ لیں گی جنھیں اے اور بی دو مختلف گروپ میں رکھا گیا ہے۔گروپ اے میں پاکستان، ہانگ کانگ، بھارت اور تھائی لینڈ جبکہ گروپ بی میں بنگلہ دیش، چےن، نیپال اور سری لنکا کی ٹیمیں شامل ہیں۔ پاکستان کی ویمن ٹیم پہلا میچ تھائی لینڈ کی ٹیم کے خلاف 24 اکتوبر کو صبح دس بجے کھیلے گی۔ پاکستان کا دوسرا میچ 27 اکتوبر کو ہانگ کانگ کے خلاف چار بجے شام ہوگا۔ پاکستان کا تیسرا میچ روایتی حریف بھارت کے ساتھ 28 اکتوبر کو ہوگا۔ سیمی فائنلز 30 اکتوبر کو اور فائنل 31 اکتوبر کو ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے دوران سفید گیند کا استعمال کیا جائے گا۔ تمام میچز دن کے وقت کھیلے جائیں گے۔ ایشیا کپ میں حصہ لینے والی پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم میں کپتان ثناءمیر، نائب کپتان سیدہ نین فاطمہ عابدی، بسمعہ معروف، جویریہ ودود، ندا راشد، مرینہ اقبال، سیدہ بتول فاطمہ نقوی، قانیتہ جلیل، عثماویہ اقبال، ربعیہ شاہ، مریم حسن شاہ، سعدیہ یوسف، ناہیدہ بی بی، سمایہ صدیقی اور ریزرو میں الزبتھ برکت، معصومہ جنید، زیبا منظور، ثانیہ اقبال، سدرہ امین شامل ہیں۔ ٹیمیں اور میچ آفیشلز (آج ) پیر کو چین پہنچیں گے جبکہ پریکٹس سیشن 23 اکتوبر کو ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن