افغانستان میں زیر حراست غیر افغانی قیدی اپنی قید کو امریکی عدالت میں چیلنج نہیں کر سکتے: امریکی وفاقی جج
واشنگٹن (اے پی پی) امریکی وفاقی جج نے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکی فوج کی زیر حراست غیر افغانی قیدی اپنی قید کو امریکی عدالت میں چیلنج نہیں کر سکتے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی ڈسٹرکٹ جج نے قیدیوں کی پٹیشن پر ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے اندر امریکی فوج کے زیر حراست جو غیر افغانی قیدی ہیں وہ اپنی آزادی کیلئے امریکی عدالتوں میں مقدمات کو چیلنج نہیں کر سکتے۔