• news

افغانستان سے فرانسیسی افواج کا انخلاءتوقع سے پہلے مکمل ہو جائے گا: وزیر خارجہ


کابل (اے پی پی) فرانس کے وزیر خارجہ لورا فابیﺅس نے کہا ہے کہ افغانستان سے فرانسیسی لڑاکا افواج کا انخلاءتوقعات سے قبل مکمل ہو جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے دورہ افغانستان کے موقع پر ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ فوجی انخلاءکا عمل اطمینان بخش ہے اور 2012ءکے اختتام سے قبل فرانسیسی لڑاکا افواج کاانخلاءمکمل ہو جائے گا تاہم ان کا کہنا تھا کہ مقامی سکیورٹی فورسز کی تربیت اور سامان کی واپسی کو ممکن بنانے کےلئے کچھ فوجی افغانستان میں رہیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن